عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی

عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی
عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے آج ممبئی میں اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کی۔ ایرا کی منگنی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصاویر میں ایرا خان کو سرخ رنگ کا خوبصورت گاؤن پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ان کی بوائے فرینڈ نوپور شیکھارے کو کالے رنگ کے سوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

منگنی کی تقریب میں ایرا کے والد عامر خان، والدہ رینا دتہ، کرن راؤ، عامر خان کے بھانجے عمران خان اور دادی زینت حسین نے شرکت کی۔ وائرل ہونے والی تصاویر میں عامر خان کو روایتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکار نے میچنگ دھوتی کے ساتھ کرتہ پہن رکھا ہے۔

مزید :

تفریح -