پی سی بی نے دورہ انگلینڈ میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
پی سی بی نے دورہ انگلینڈ میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد اور راولپنڈی کے شائقین کرکٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خوش خبری سنادی۔

جیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد دونوں ٹیموں کا پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق یکم دسمبر کو راولپنڈی سٹیڈیم میں ہی ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر سے ملتان سٹیڈیم میں جبکہ تیسرا میچ 17 دسمبر سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 پی سی بی کو متعلقہ حکام سے راولپنڈی سٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کا ٹیسٹ میچ کروانے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو رپورٹ کرنے والے سیکیورٹی وفد نے بھی دورے سے متعلق گرین سگنل دے دیا ہے۔

ای سی بی کو رپورٹ کرنے والا سیکیورٹی وفد انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مکمل طور پر مطمئن ہے۔ انگلینڈ کا ٹیسٹ سکواڈ پلان کے مطابق اسلام آباد میں ہی لینڈ کرے گا، مہمان ٹیم 27 نومبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچے گی۔

مزید :

کھیل -