ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکامی، چیئرمین سمیت ٹیم انڈیا کی سلیکشن کمیٹی فارغ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکامی، چیئرمین سمیت ٹیم انڈیا کی سلیکشن کمیٹی فارغ
ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکامی، چیئرمین سمیت ٹیم انڈیا کی سلیکشن کمیٹی فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے مبینہ طور پر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین چیتن شرما کو ٹیم انڈیا کے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہونے کے بعد برطرف کردیا۔ شرما کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران ہرویندر سنگھ، سنیل جوشی اور دیبایش موہنتی تھے۔

اکتوبر 2020 میں چیتن  شرما کو سنیل جوشی کی جگہ سلیکٹرز کا چیئرمین بنایا گیا تھا. ان کے دور حکومت میں ہندوستان نے متعدد دو طرفہ سیریز جیتیں، لیکن کثیر ملکی ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

مزید :

کھیل -