کم آمدن طبقے کو مناسب قیمت پر رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی: اسحاق ڈار

کم آمدن طبقے کو مناسب قیمت پر رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی: اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد(آئی ا ین پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کو مناسب قیمتوں پر رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میرا پاکستان میرا گھرسکیم کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کو مناسب قیمتوں پر رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں چیئرمین این اے پی ایچ ڈی اے، لیفٹیننٹ جنرل(ر) انور علی حیدر، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سیما کامل، فنانس ڈویژن اور سٹیٹ بینک کے دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو میرا پاکستان، میرا گھر ہاؤسنگ فنانس مارک اپ سبسڈی سکیم، اس کے مالیاتی خدوخال اور اس میں درپیش آپریشنل، فنکشنل رکاوٹوں اور عوام کو ہاؤسنگ فنانس کی سہولیات فراہم کرنے میں پیش رفت کے طریقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ اول -