سعودی عرب کی الشرقیہ میونسپلٹی نے گاڑی مالکان کو خوشخبری سنادی

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں الشرقیہ میونسپلٹی نے گاڑی مالکان کو خوشخبری سناتے ہوئے الخبر کورنیش پر الیکٹرک گاڑیوں کے چار چارجنگ سٹیشنز کا افتتاح کر دیا۔
اے آر وائی نیوز نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ الشرقیہ میونسپلٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’یہ الیکٹرک چارجنگ سٹیشن کی پہلی کھیپ ہے۔ آئندہ مزید سٹیشنز کھولے جائیں گے۔‘میونسپلٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایک بار گاڑی چارج کرانے کے بعد پانچ سو کلو میٹر سے زیادہ چلائی جا سکے گی۔ نئے آلات ماحول دوست ہیں۔ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں صارفین کو سروس کی سہولت حاصل ہو گی۔
https://twitter.com/Khobar_mun/status/1724817929290563882
الشرقیہ میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ سٹینڈرڈ چارجنگ آلات کے ذریعے سروس مہیا ہو گی۔عوام میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو رواج دینا چاہتے ہیں۔ دیگر مقامات پر بھی مزید چارجنگ اسٹیشنز کھولنے کی تیاری جاری ہے۔دوسری جانب دبئی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، رہائشی اب پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کے لیے کرایہ ’فیس ریڈنگ‘ کے ذریعے ادا کر سکیں گے،اس نئے طریقہ کار کے بعد پلاسٹک کارڈز، ٹکٹ، کریڈٹ کارڈز اور ’نول‘’کی ضرورت نہیں رہے گی۔