دوران پرواز نوجوان لڑکی نے فضائی عملے کو بے بس کردیا، اتنا زیادہ جرمانہ ہوگیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

دوران پرواز نوجوان لڑکی نے فضائی عملے کو بے بس کردیا، اتنا زیادہ جرمانہ ...
دوران پرواز نوجوان لڑکی نے فضائی عملے کو بے بس کردیا، اتنا زیادہ جرمانہ ہوگیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں دوران پرواز ہنگامہ کرنے والی لڑکی کوتین ماہ قید اور 40ہزار ڈالر (تقریباً1کروڑ 14لاکھ روپے)جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس 29سالہ کائیلہ فیریس نامی لڑکی کا تعلق امریکی ریاست ہوائی سے ہے، جس نے امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں ایسا ہنگامہ برپا کیا کہ پائلٹ پرواز کو واپس موڑنے اور ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہو گیا۔ 
ڈسٹرکٹ ایریزونا کے اٹارنی آفس کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کائیلہ یہ جرمانہ امریکن ایئرلائنز کو ادا کرے گی۔ اس نے پرواز کے عملے سے انتہائی نازیبا زبان میں بات کی، انہیں سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیں اور تمام مسافروں کو پریشان کیا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کائیلہ کے ہنگامے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے جہاز کے عملے کو ایسا بے بس کر دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی انجام دینے سے قاصر ہو گئے اور پائلٹ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا۔واضح رہے کہ یہ واقعہ 13فروری 2022ءکو فوئنکس سے ہونولولو جانے والی پرواز میں پیش آیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -