نارووال میں غریب گھر کی معصوم بچی کو جانور کی طرح گردن میں زنجیر ڈال کر تالے، انسانیت شرما گئی

نارووال میں غریب گھر کی معصوم بچی کو جانور کی طرح گردن میں زنجیر ڈال کر تالے، ...
نارووال میں غریب گھر کی معصوم بچی کو جانور کی طرح گردن میں زنجیر ڈال کر تالے، انسانیت شرما گئی
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) نارووال میں سفاک زمیندار نے لہسن کے کھیت میں داخل ہونے کے پاداش میں 6سالہ بچی کو جانوروں کی طرح زنجیروں سے جکڑ دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ واقعہ ضلع نارووال کے گاﺅں ننگل سودکاں میں پیش آیا۔ ملزم نے غریب گھر کی معصوم بچی کو گردن میں زنجیر ڈال کر تالے لگا دیئے تھے۔
بچی کی دادی سفاک شخص کی منت سماجت کرتی رہی مگر اسے ترس نہ آیا۔ وہاں موجود کسی شخص نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی، جس کے وائرل ہونے پر ظفروال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرایا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈی پی او نارووال نے کہا ہے کہ معصوم بچی کو زنجیروں میں جکڑنے والے اس سفاک شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔