پاکستان کیلئے آسٹریلیا کو شکست دینا مشکل نہیں، وسیم اکرم

Nov 18, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ومایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کے لئے آسٹریلیا کو شکست دینا مشکل نہیں ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیم متحد ہوکر کھیل پیش کرے ا و ر ہرکھلاڑی کا مقصد صرف ٹیم کی جیت ہو سابق کپتان نے مزید کہا کہ ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کی ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل ہونی چاہئے تھی لیکن اس کا فائدہ نہیں اٹھایا گیا امید ہے کہ آج ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں بہترین حکمت عملی اور پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی سابق کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا سے کلین سوئپ سے بچنے کے لئے کھلاڑیو ں کو آج ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنا ہوگا ہر کھلاڑی ٹیم کے لئے کھیل پیش کرے۔

مزیدخبریں