ہوبارٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان محمد رضوان کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کپتانی کریں گے جبکہ حسیب اللہ وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دیں گے،صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان پلینگ الیون میں شامل ہیں،عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف،سفیان مقیم بھی آج کا میچ کھیلیں گے۔