کیا پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے10ہزار لوگ اپنی جیب میں ڈال کر لائے گا؟ رانا ثناء اللہ

Nov 18, 2024 | 02:48 PM

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی ، پی ٹی آئی کی کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی۔یہ بالکل فلاپ شو ہوگا۔کیا پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے10ہزار لوگ اپنی جیب میں ڈال کر لائے گا؟

  انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے بھی شرکت کی ۔

مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نےکہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بالکل کوئی چیلنج نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیراحتجاج کی بے وقت کال دی ہے ۔ پی ٹی آئی کی کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی۔یہ بالکل فلاپ شو ہوگا۔کیا پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے10ہزار لوگ اپنی جیب میں ڈال کر لائے گا؟ایک حلقے سے10ہزار بندے لانے کے لیے کم از کم200 سے250بسیں چاہئیں۔کون اس طرح سے ان کا جلوس اسلام آباد پر چڑھائی کے لیے گزرنے دے گا۔انہوں نے جس طرح کے ٹارگٹ سیٹ کیے ہیں میڈیا ہیڈ لائنز سے کھیل رہے ہیں۔ سیاسی ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی ۔اس وقت جو ملک کی صورتحال ہے جو معاشی بدحالی ہے، اس پر اگر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں تو اس میں برائی کیا ہے۔ اگر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پرنہ ہوں توجو بہتری ہوتی نظر آرہی ہے یہ نہ ہوسکے اور ملک معاشی بحران سے باہر نہ نکل سکے۔

مزیدخبریں