اسلام آباد (این این آئی)بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو25نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر الیگزینڈر لوکاشینکو 2 روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ہمراہ وفد پاکستان آئے گا، بیلا روس کے صدراپنے پاکستانی ہم منصب اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے،پاکستان بیلا روس ٹریڈ روڈ میپ 2025-27پر دستخط کیے جائیں گے۔