لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ بینک کے وفد نے پی ڈی ایم اے پنجاب کے آفس کا دورہ کیا۔ وفد میں بلال ملہب ابراہیم خان اور شبانہ کاظمی شامل تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن و ڈائریکٹر آپریشنز سے ملاقات بھی کی۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم اے پنجاب کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر پنجاب کے تمام ولنرایبل اضلاع کی فلڈ میپنگ کی جا رہی ہے۔ ارلی وارننگ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وفد کو فلڈ سمولیشن ماڈل بارے بھی بریفنگ دی۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ سموگ کی روک تھام کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب تمام متعلقہ اداروں سے ملکر کام کر رہا ہے۔ حکومت پنجاب کے اقدامات اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث سموگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ صوبے بھر میں سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔
وفد کا کہنا تھا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی پالیسیز خوش آئند ہیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا۔