ڈی جی سپورٹس پنجاب کی ہدایت پر بین الصوبائی قائداعظم گیمز اسلام آباد کے لیے  ٹرائلز شروع 

Nov 18, 2024 | 06:46 PM

لاہور(پ ر) 18نومبر2024۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی ہدایت پر بین الصوبائی قائداعظم گیمز اسلام آباد کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز شروع ہو گئے ہیں ٹرائلز میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختراور ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم نے ٹرائلز کامعائنہ کیا، جمنازیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں کراٹے،جوڈو، باکسنگ،ویٹ لفٹنگ،تائی کوانڈو کے ٹرائلز جبکہ سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب سوئمنگ کمپلیکس میں سوئمنگ اور پنجاب کالج مسلم ٹاون میں ریسلنگ کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیاہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
              باکسنگ کے ٹرائلز میں 48کلوگرام ویٹ کیٹگری میں لاہور سے فرقان چودھری،راولپنڈی سے الماس خان منتخب ہوئے51کلوگرام ویٹ کیٹگری میں فیصل آباد سے مائیکل ہیری اور لاہور سے احمد اقبال منتخب ہوئے، 57کلو گرام ویٹ کیٹگری میں روحیل خان، ایم سلیمان لاہور اور گوجرانوالہ سے منتخب ہوئے ہیں، راولپنڈی اور ساہیوال سے حمزہ شاکر، محمد علی،ابراہیم سبحانی60کلو گرام ویٹ کیٹگری میں منتخب ہوئے، اسی طرح63کلوگرام ویٹ کیٹگری میں لاہور سے پرویز اور ساہیوال سے ابراہیم سبحانی منتخب ہوئے ہیں 71کلوگرام کیٹگری میں فیصل آباد اور لاہور سے محمد ارمان اور حنان خان منتخب ہوئے ہیں۔
            کراٹے کے نتائج  کے مطابق ٹرائلز میں کاتا میں ساہیوال سے ذوالقرنین،سلمان اور علی عبداللہ50کلوگرام سے کم ویٹ کیٹگری میں منتخب ہوئے ہیں جبکہ لاہور سے ذولنورین امجد55کلو گرام کیٹگری 60کلوگرام ویٹ کیٹگری میں لاہور سے محمد عمر67کلو گرام ویٹ کیٹگری میں سبحان علی لاہور اور راولپنڈی سے ساجد ظفر منتخب ہوئے ہیں۔
جوڈو کے گرلزٹرائلز میں 40کلوگرام ویٹ کیٹگری میں نمرہ شہزادی 48,کلوگرام ویٹ کیٹگری میں عشاء صدیق52,کلوگرام ویٹ کیٹگری میں حفظہ57,کلوگرام ویٹ کیٹگری میں عروج فاطمہ63,کلوگرام ویٹ کیٹگری میں آمنہ شمس منتخب ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں