24 نومبر کو غلامی سے نجات کےلیے نکلنا ہے، علیمہ خان کا بیان

Nov 18, 2024 | 09:13 PM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو غلامی سے نجات کےلیے نکلنا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہر پاکستانی کو 24 نومبر کو غلامی سے نجات کےلیے نکلنے کی کال دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت آتا ہے مگر ڈرنا نہیں اوورسیز پاکستانی بھی باہر نکلیں۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ ہمارا احتجاج آئینی حق ہے، احتجاج کرنے والوں پر ظلم غیرآئینی ہوگا۔

مزیدخبریں