2 مرتبہ جیل سے بھاگنے والا منشیات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ایک مرتبہ پھر سیکیورٹی اداروں کو چکما دے گیا

2 مرتبہ جیل سے بھاگنے والا منشیات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ایک مرتبہ پھر ...
2 مرتبہ جیل سے بھاگنے والا منشیات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ایک مرتبہ پھر سیکیورٹی اداروں کو چکما دے گیا

  


بگوٹا (نیوز ڈیسک) میکسیکو کا انڈرورلڈ ڈان جاﺅکوین ایلشاپو گزمن کچھ عرصہ قبل اپنے ملک کی سب سے زیادہ سیکیورٹی والی جیل سے تقریباً ایک کلومیٹر لمبی سرنگ کے ذریعے فرار ہوگیا اور میکسیکو کے حکام کو تاحال یہ پتہ نہیں چل رہا کہ اسے فرار کے بعد آسمان نگل گیا یا زمین کھاگئی، کیونکہ اس کا سراغ کہیں نہیں مل رہا۔

گزشتہ ہفتے میکسیکن میرینز کو یہ اطلاع ملی کہ ایلشاپو سیرا ماڈرے کی پہاڑیوں میں میکسیکو کے مغربی علاقے میں کہیں چھپا ہوا ہے اور اب ٹی وی چینل NBC نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میکسیکو کی سیکیورٹی ایجنسیوں کے کمانڈوز نے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایک مشکوک باڑے پر حملہ کیا تو ان پر شدید جوابی فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے فوری طور پر اس جگہ داخلہ ممکن نہ ہوا۔ بعدازاں جب پیدل کمانڈوز باڑے میں داخل ہوئے تو وہاں موبائل فونز، ادویات اور وائرلیس ابلاغ کے آلات ملے، لیکن ایلشاپو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وہاں سے پھر ایک دفعہ فرار ہوچکا تھا، البتہ یہ معلوم ہوا ہے کہ اسے چہرے اور ٹانگوں پر زخم آئے۔

اگرچہ فرار ہونے والوں کا تعاقب کیا گیا اور سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ انہیں دو میل رداس کے علاقے میں محدود کرلیا گیا تھا لیکن ایک ہفتے بعد اب یہ اعتراف سامنے آیا ہے کہ ایلشاپو کا کچھ پتا نہیں اور وہ ایک دفعہ پھر غائب ہوچکا ہے۔

مزید : جرم و انصاف