پشاور ٗ اسکول میں استاد کا بچوں پر وحشیانہ تشدد، بچے کا ہاتھ توڑ دیا، دوسرے کی حالت غیر

پشاور ٗ اسکول میں استاد کا بچوں پر وحشیانہ تشدد، بچے کا ہاتھ توڑ دیا، دوسرے ...
پشاور ٗ اسکول میں استاد کا بچوں پر وحشیانہ تشدد، بچے کا ہاتھ توڑ دیا، دوسرے کی حالت غیر

  


پشاور(اے این این) پشاور میں نجی اسکول کے بچوں پر استاد نے وحشیانہ تشدد کرکے ہسپتال پہنچا دیا۔ استاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔چارسدہ روڈ پر واقع لڑمہ میں نجی اسکول میں دو مختلف کلاسوں کے طلبا پر پرچہ پھاڑنے اور دوسرے طالب علم کو تنگ کرنے کے الزام پر سکول کے استاد نے وحشیانہ تشدد کرکے ایک بچے کا ہاتھ توڑ دیا جبکہ دوسرے کی حالت غیر ہونے کے سبب اسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ اتنا تشدد تو کسی جانور بھی نہیں کیا جاتا۔بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے بھیجا جاتا ہے مگرتھوڑی سی غلطی پر اتنا تشدد کرنا جائز نہیں ہے۔والدین نے سکول کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس نے استاد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاور