بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج تیسرے ون ڈے میں مدمقابل

بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج تیسرے ون ڈے میں مدمقابل

  

راجکوٹ (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج راجکوٹ میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پروٹیز نے پہلے میچ میں بھارت کو 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی لیکن بھارتی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے ون ڈے میں پروٹیز کو 22 رنز سے شکست دے کر حساب برابر کر دیا۔ واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 22 اکتوبر کو چنائی میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 25 اکتوبر کو ممبئی میں کھیلا جائیگا۔

ن ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 نومبر تک موہالی میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 نومبر تک بنگلور میں کھیلا جائیگا، تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 25 سے 29 نومبر تک ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 دسمبر تک دہلی میں کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -