ابوظہبی کی ڈیڈ پچ پر پاکستانی باؤلرز سے 30برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ابوظہبی کی ڈیڈ پچ پر پاکستانی باؤلرز سے 30برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ابوظہبی (آئی این پی) گرین شرٹس نے 30سال بعد باؤلنگ کاایک منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ شعیب ملک کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے اننگز 523رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تو جواب میں مہمان ٹیم نے بھی شاہینوں کی خوب درگت بنائی۔کپتان الیسٹر کک کے 263رنز کی مدد سے انگلینڈ نے 598رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کے بغیر پاکستانی باولنگ اٹیک موثر ثابت نہیں ہوا۔گرین شرٹس نے تیس سال بعد کسی بھی مخالف ٹیم کے خلاف 200سے زائد اوورز کرائے ہیں۔ اس سے پہلے 1985پاکستان میں پاکستان نے فیصل آباد میں سری لنکا کیخلاف 200.3اوورز کرائے تھے۔

۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس اچھے سپنر ہیں لیکن ابو ظہبی میں ایسی ڈیڈ پچ بنائی گئی جس پر باو191لرز وکٹیں لینے میں ناکام نظر آئے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی