معطل آف اسپنر بلال آصف کو بھارتی ویزہ مل گیا

معطل آف اسپنر بلال آصف کو بھارتی ویزہ مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) معطل آف اسپنر بلال آصف کو بھارتی ویزہ مل گیا۔ بولنگ ٹیسٹ انیس اکتوبر کو چنائی میں ہوگا۔زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے بلال آصف کا ایکشن متنازعہ قرار دے دیا گیا تھا۔ اس میچ میں بلال آصف نے پچیس رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔پی سی بی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی منظور شدہ لیب میں ہونے والے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے بلال آصف کو بھارت کا ویزہ مل گیا ہے اور اب وہ اٹھارہ اکتوبر کو چنائی کیلئے روانہ ہونگے۔ ایک روز بعد انکا بولنگ ٹیسٹ لیا جائیگا۔یاد رہے کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم نے بلال آصف کو چودہ روز میں ایکشن کے جانچ کی ہدایت کی تھی۔