زمبابوے اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

زمبابوے اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

ہرارے (اے این این ) زمبابوے اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کادوسرا میچ آج کھیلا جائے گا ۔ اس سے قبل کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں ایک صفر سے برتری اپنے نام کی تھی ۔ اس سیریز کی میزبانی زمبابوے کررہا ہے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق ایک روزہ سیریز کادوسرا میچ دن 12 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطا بق یہ میچ صبح 9 بج کر30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا میچ 20 اکتوبر کو شیڈول ہے ۔ چوتھا ایک روزہ میچ 22 اکتوبر کوکھیلا جائے گا ۔سیریز کا 5 واں اور آخری ایک روزہ میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے مابین دوٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی ۔ پہلا ٹوئنٹ 20میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹوئنٹی 20میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی