پہلا ٹیسٹ ،سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور6رنز سے شکست دیدی

پہلا ٹیسٹ ،سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور6رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گال ( نیٹ نیوز) سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ایک اننگز اور چھ رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1۔0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 227رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے پلیئر بلیک ووٹ کی 92 رنزکی اننگز بھی ٹیم کو ایک اننگ کی شکست سے نہ بچا سکی۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 251 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے چار وکٹیں حاصل کیں، رنگنا ہیراتھ نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 484رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے کرونا رتنے 186اور دنیش چندی مل 151رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے تھے۔