کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے،میاں محمد ارشد

کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے،میاں محمد ارشد
کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے،میاں محمد ارشد

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے ان خیالات کا اظہار یو سی 211 فیصل ٹاؤن کے امیدوار برائے چیئرمین میاں محمد ارشد نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ علاقہ میں کھیلوں کے حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے کامیابی کے بعد ان کو منظر عام پر لیکر آئیں گے جبکہ گراؤنڈز کو بھی بہتر بنائیں گے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف جس طرح کھیلوں کو فروغ دینے میں مصروف ہیں و ہ قابل تعریف ہے اور کامیابی کے بعد ہم بھی نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کیلئے کھیلوں اور کھلاڑیوں کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -