انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم فروری میں جنوبی افریقہ جائیگی

انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم فروری میں جنوبی افریقہ جائیگی

  

لندن(اے این این) انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ سال فروری میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ انگلینڈ کی ویمن ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے دوران تین ایک روزہ اور تین ٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گی ۔ انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم ایک روزہ سیریز کی تیاری کے لئے دو پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ پہلا پریکٹس میچ 2 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا پریکٹس میچ 4 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ دو پریکٹس میچز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں مابین تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 7فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 12 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹوئنٹی 20 پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹوئنٹی 20میچ 18 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ دوسرا ٹوئنٹی 20میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے وہ کامیابی حاصل کریں گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -