پرنس علی الحسن نے فیفا صدارت کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

پرنس علی الحسن نے فیفا صدارت کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

زیورخ ( نیٹ نیوز) اردن کے پرنس علی الحسن نے فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) صدارت کیلئے باضابطہ طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق فیفا صدارتی انتخابات آئندہ برس 26 فروری کو منعقد ہوں گے تاہم اس میں تاخیر پر غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں فیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی 20 اکتوبر کو شیڈول اجلاس میں تبادلہ خیال کرے گی۔

فیفا کے موجودہ صدر سیپ بلاٹر نے رواں برس مئی میں منعقدہ انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ فیفا اس وقت کرپشن میں گھری ہوئی ہے اور اسے مجرمانہ تحقیقات کا سامنا ہے، اسی سلسلے میں فیفا ایتھکس کمیٹی نے بلاٹر اور یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی کو 90 روز کیلئے معطل کر رکھا ہے۔

نس علی الحسین نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے فیفا کے تمام ممبران کو پیغام دیا ہے کہ فیفا کو تاریک دور سے نکالنے کیلئے میری حمایت کریں، بلاشبہ یہ آسان کام نہیں تاہم ہم سب مل کر ایسا کر سکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی