دیندرا ڈوٹن نے ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے

دیندرا ڈوٹن نے ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے

سینٹ لوشیا(آئی این پی) ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کی بلے باز دیندرا ڈوٹن نے ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی ویسٹ انڈیز کی دوسری پلیئر بن گئی ہیں سٹیفنی ٹیلر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں پہلے ایک روزہ میچ میں ڈوٹن جب میدان میں اتریں تو انہیں کیریئر کے دو ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 17 رنز کی ضرورت تھی۔

، انہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیل کر دو ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا ۔

اور اس کے ساتھ ہی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی سٹیفنی ٹیلر کے بعد ویسٹ انڈیز کی دوسری پلیئر بن گئی ہیں۔ ڈوٹن نے 84 میچز میں 2002 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی