آل راؤنڈر محمد حفیظ 35 سال کے ہوگئے

آل راؤنڈر محمد حفیظ 35 سال کے ہوگئے

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمدحفیظ 35ویں سالگرہ ابوظہبی میں منائیں گے۔ محمد حفیظ 17 اکتوبر 1980ء کوسرگودھا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئرکاآغاز20اگست2003ء کوکراچی میں بنگلہ دیش کیخلاف کیااوراب انگلینڈکیخلاف ابوظہبی میں کھیل رہے ہیں اوروہیں اپنی35ویں سالگرہ منائیں گے۔ون ڈے انٹرنیشنل کیریئرکا آغاز3اپریل2003ء کوزمبابوے کیخلاف شارجہ میں کیااورآخری ون ڈے 5 اکتوبر 2015ء کوہرارے میں زمبابوے کیخلاف کھیلا۔ٹی ٹونٹی کیریئرکا آغاز28اگست2006ء کوبرسٹول میں انگلینڈکیخلاف کیااورآخری ٹی ٹونٹی 29 ستمبر کو ہرارے میں زمباوے کیخلاف کھیلا۔حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ میں45میچوں کی85اننگزمیں39.84کی اوسط سے3068رنزبنائے جن میں8 سنچریاں اور11نصف سنچریاں شامل ہے، انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور224رنزہے۔باؤلنگ میں 3953 گیندوں پر 1763 رنز دیکر 33.90 کی اوسط سے52وکٹیں لیں

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -