انور علی کی شادی کی تیاریاں عروج پر، آج دلہن بیاہ لائیں گے
کراچی(آئی این پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی کی شادی کی تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں اور وہ اتوارکی شام کو دلہنیا بیاہ لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر انورعلی کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور اس سلسلے میں رہ جانیوالی شیروانی کی خریداری بھی کرلی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ انور علی کی ہونیوالی دلہنیا محلے دار ہیں اور ایک عرصے سے دونوں خاندانوں کی جان پہچان ہے، اتوار کو بارات ہوگی جبکہ 27 اکتوبر کو دعوت ولیمہ ہوگی۔ جبکہ ہنی مون منانے کا رواج نہیں‘ غیر ملکی دوروں پر بیگم کو ہمراہ لے کر جانے کے متمنی ہیں ۔