جلینا جانکوچ اور اینجلیق ہانگ کانگ اوپن فائنل میں پہنچ گئیں

جلینا جانکوچ اور اینجلیق ہانگ کانگ اوپن فائنل میں پہنچ گئیں

ہانگ کانگ(اے پی پی) اینجلیق کربر اور جلینا جانکووچ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہانگ کانگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ وینس ولیمز اور سمانتھا سٹوسر سیمی فائنلز میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ ہانگ کانگ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں جرمن سٹار اینجلیق کربر نے عمدہ کارکردگی کی بدولت حریف آسٹریلین پلیئر سمانتھا سٹوسر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سربین پلیئر جلیناجانکووچ نے شاندار کھیل کی بدولت حریف امریکن پلیئر وینس ولیمز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا کامیاب کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی طرح فائنل میں بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے اینجلیق نے کہا کہ ہمیں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور امید ہے کہ اسی طرح اب فائنل میں بھی محنت سے کامیابی حاصل کروں گی میں اپنے پرستاروں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری بہت حوصلہ افزائی کی ہے اور میں ان کو مایوس نہیں کروں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی