یلجیئم نے یورو 2016 کے کوالیفائر میں اسرائیل کو شکست دیدی

یلجیئم نے یورو 2016 کے کوالیفائر میں اسرائیل کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز(آئی این پی) بیلجیئم کی ٹیم نے یورو 2016 کے کوالیفائر میں اسرائیل کو شکست دے کر فیفا رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔جہاں ایک طرف یہ قوم اپنی جیت اور عالمی نمبر ایک بننے کا جشن منانے میں مصروف ہے، وہیں دوسری جانب اس اعزاز کی قدر قیمت کے ساتھ ساتھ فیفا کی درجہ بندی کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔جب نومبر میں فیفا کی نئی رینکنگ جاری کی جائیں گی تو ویڈ ڈیولز کے نام سے مشہور بیلجیئم کی ٹیم پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک کا تاج اپنے سر پر سجا لے گی۔ایک کروڑ 10لاکھ نفوس پر مشتمل بیلجیئم دنیا کا دوسرا ملک ہے جو عالمی فٹبال پر متعارف ہونے کے بعد ورلڈ کپ یا یورپیئن چیمپئن شپ جیتے بغیر عالمی نمبر ایک بن گیا ہے۔اس سے قبل ہالینڈ کی ٹیم ایک ماہ تک عالمی نمبر ایک رہی تھی لیکن اس نے بھی 1988 میں یورو کپ جیتا تھا جبکہ وہ تین بار ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیل چکے ہیں۔اس کے علاوہ برازیل، ارجنٹینا، جرمنی، فرانس، اٹلی اور اسپین کی ٹیمیں عالمی نمبر ایک کے منصب پر فائض ہو چکی ہیں۔نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل بیلجیئم نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا کر فیفا رینکنگ میں چوتھا نمبر حاصل کر لیا تھا۔
بک میکر ولیم ہل نے یورو 2016 کیلئے بیلجیئم کو جرمنی، فرانس اور اسپین کے بعد فیورٹ قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیلجیئم سے یورو کپ 2016 کے سیمی فائنل کھیلنے کی توقعات ہیں اور اس کے علاوہ کچھ بھی مایوس کن ہو گا