سارو گنگولی کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے نئے صدر منتخب

سارو گنگولی کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے نئے صدر منتخب

  

کولکتہ(آئی این پی) سابق بھارتی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز سارو گنگولی بلامقابلہ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔ انہوں نے جگموہن ڈالمیا کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، ڈالمیا گزشتہ ماہ 20 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔ ڈالمیا کے بیٹے اویشیک بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ گنگولی نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگال ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں ایسوسی ایشن اور ٹیم کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کروں گا میں نے ہمیشہ ملک کیلئے عمدہ کھیل پیش کیا ہے اور اب کرکٹ کی ترقی کے لئے جو کچھ ہوسکے گا میں ضرور کروں گا بنگال میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -