لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کئے وعدے پورے کرینگے،سلمان رفیق

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کئے وعدے پورے کرینگے،سلمان رفیق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے ان کے سروس سٹرکچر کے لئے ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام، ماں بچہ کی صحت کے مسائل حل کرنے اور پولیو کے خلافمہمات میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے سروس سٹرکچر کے معاملات، انہیں سول سرونٹ کا درجہ دینے، ان کی کیپسٹی بلڈنگ اور ان کے فرائض کے بارے فریم ورک تیار کرنے کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ گلزار شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ IRMNCH ڈاکٹر پرویز امتیاز، محکمہ خزانہ، قانون اور پی اینڈ ڈی کے افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی اور یہ بھرتیاں طے شدہ طریقہ کار اور قوائد و ضوابط کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو اس سلسلہ میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ لیڈی ورکرز کو سول سرونٹس کا درجہ دیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے تربیتی کورسز مرتب کئے جائیں گے اور ان کی کارکردگی جانچنے کے لئے مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن کا نظام بھی وضع کیا جائے گا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ لیڈ ہیلتھ ورکرز بیماریو ں کی روک تھام، ماں بچہ کی صحت ، حفظان صحت کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور پولیو کے خلافمہمات میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے سروس سٹرکچر کے معاملات کو جلد از جلد نمٹایا جائے.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -