150ایکڑ کے گریٹر اقبال پارک پر کام شروع ،890ملین روپے لاگت آئی گی
لاہور(اقبال بھٹی)150۔ایکڑ پر بنائے جانے والے گریٹر اقبال پر کا م شروع کر دیا گیا ہے یہ منصوبہ 890ملین کی لاگت سے تیار کیا جائے گا منصوبہ کی ڈیزائنگ نیس پاک نے کی ہے اور میسرز حبیب کنسٹرکشن کمپنی سروسزنے تیار کرنے کا ٹھیکہ حاصل کیا ہے جبکہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے تھرڈ پارٹی کے طور پر میسرز ایسوسی ایٹڈ کنسلٹنٹ کو نگرانی کرنے کے لئے مقرر کیا ہے تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پر اپنی نوعیت کا منفرد پارک ہوگا جس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی کی جائے گی پارک میں ایسی فوڈ سڑیٹ بنائی جائے گی جن میں ہر صوبہ کی اپنی ثقافت اور کلچر کے مطابق کھانے تیار ہوں گے اس کے علاوہ ایسی دکانیں بھی بنائی جائیں گی جن میں ہر صوبہ کے کلچر کے مطابق ملبوسات دستیاب ہوں گے جبکہ اس پارک میں جدید طرز کے سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہوں گے جن میں انڈور گیمز کا انعقاد ہوگا اس کے علاوہ پارک میں فٹبال، ہاکی اور کرکٹ سٹیڈیم بھی تعمیر کیے جائیں گے ۔بچوں اور بڑوں کے لئے تفریح کا سامان مہیا ہوگا گریٹراقبال پارک میں بڑے بڑے شاپنگ مال بھی بنائے جائیں گے جن پر سپورٹس کے علاوہ بھی ہر طرح کی چیزیں میسر ہوں گی یہ پروجیکٹ 9ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔