ڈی سی او نے قصر بتول سے برآمد ہونے والے جلوس کے روٹ کا دورء کیا

ڈی سی او نے قصر بتول سے برآمد ہونے والے جلوس کے روٹ کا دورء کیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شادمان قصرِ بتول سے بر آمد ہو نے والے جلوس کے روٹ کادورہ کیا۔انہوں نے جلوس کے روٹ پر کیے گئے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اورجلوس کے روٹ پر تجاوزات، پیچ ورک، صفائی ستھرائی، بجلی کی لٹکتی تاروں کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے سکیورٹی کے پوائنٹس کو بھی چیک کیااس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شادمان قصرِ بتول سے برآمد ہونے والے جلوس کے روٹ پر سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے جلوسوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی اور پولیس کے ساتھ سول ڈیفنس کے رضا کار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پو لیس محرم الحرام کے دوران منعقد ہو نے والی مجالس اور نکا لے جا نے والے جلو سوں کی سکیورٹی کے حوالے سے مکمل رابطے میں ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کے لیے پو لیس سمیت ضلعی انتظامیہ کے تمام ادارے پو ری طرح الرٹ ہیں۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -