توانائی بحران کے منصوبے اشتہاری مہم تک ہی محدود ہیں،عابد صدیقی

توانائی بحران کے منصوبے اشتہاری مہم تک ہی محدود ہیں،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کے انرجی بحران کے لئے منصوبے اشتہاری مہم تک محدود ہیں عملی طور پر ایک یونٹ بھی پیدا نہیں کیا گیا۔

حکومت پنجاب عوام کو دھوکہ نہ دیں۔ پہلے نندی پور پراجیکٹ تو چلایاجائے پھر ہی دوسرے منصوبے شروع کئے جائیں، چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کرنے والے ابھی تک کچھ نہیں کرسکے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس لیگ نے قوم پر ٹیکسوں کی بھر مارکے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ٹیکسوں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے نئے نئے ٹیکسوں کی وجہ سے ملک بھر کے تاجر ہڑتال کررہے ہیں لو ڈشیڈنگ کی وجہ سے پہلے ہی معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -