آسیہ اسحاق آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر

آسیہ اسحاق آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر

  

لاہور( جنرل رپورٹر)آسیہ اسحاق کو مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات جبکہ مہرین ملک کو سیکرٹری کو آرڈینیشن نامزد کر دیا۔ سیکرٹری جنرل اے پی ایم ایل ڈاکٹر محمد امجد نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ۔اس موقع پر آسیہ اسحاق نے کہا کہ وہ پہلے بھی پارٹی کیلئے خدمات سر انجام دی رہی تھیں اوراب ان کی بھر پور کوشش ہو گی کہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے آسیہ اسحا ق نے کہا کہ بڑے بڑے سیاسی نا م اور سیاسی قوتیں اس وقت پر ویز مشرف سے رابطے میں ہیں اور بہت جلد مختلف سیاسی جماعتیں آل پاکستان مسلم لیگ میں ضم ہو رہی رہیں جس سے آل پاکستان مسلم لیگ ایک بڑی طاقت کے طور پر سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے منجھے ہو ئے چہرے جو تمام پارٹیوں کے رنگ روپ دیکھ چکے ہیں اب وہ سب قائد اے پی ایم ایل پر ویز مشرف کی قیادت میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -