کالا باغ ڈیم اور نفاذ اردوکے حوالے سے قراردادیں اسمبلی میں جمع

کالا باغ ڈیم اور نفاذ اردوکے حوالے سے قراردادیں اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی لیڈرپنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کالاباغ ڈیم اور نفاذ اردوکے حوالے سے قراردادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیں۔جمع کرائی جانے والی قراردادوں میں کہاگیا ہے کہ ’’یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی حکومت کالا باغ ڈیم اور دیگر ڈیمز کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کرے۔‘‘مزید برآں دوسری قراردادمیں کہاگیا ہے کہ ’’یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کا نفاذ اردو کے حوالے سے من و عن اور اس کی روح کے مطابق جلد از جلد عملدر آمد کو یقینی بنائے‘‘۔