سابق کور کمانڈر کوئٹہ ناصر جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر بنائے جانے کا امکان

سابق کور کمانڈر کوئٹہ ناصر جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر بنائے جانے کا امکان
سابق کور کمانڈر کوئٹہ ناصر جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر بنائے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق کور کمانڈر کوئٹہ  ناصر جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر بنائے جانے کا امکان ہے۔جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات ‘‘ میں نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں ریٹائرڈ ہونیوالے کور کمانڈر کوئٹہ ناصر جنجوعہ کو نیشنل سکیورٹی کا ایڈوائزر مقرر کیا جارہا ہے اور وہ سرتاج عزیز کی جگہ لیں گے جبکہ سرتاج عزیز کو فل ٹائم وزیر خارجہ بنایا جائے گا۔اس سلسلے میں ناصر جنجوعہ کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات بھی ہوچکی ہے۔طارق فاطمی بھی مشیر وزارت خارجہ ہیں اور  انہیں   بھی کوئی اور عہدہ دیا جائے گا۔

میزبان نے ایک اور دعویٰ کیا کہ آرمی چیف راحیل شریف کا موقف تھا کہ قومی سلامتی  اور وزارت خارجہ کے عہدے الگ الگ افراد کے پاس ہونے چاہئیں، فل ٹائم ہی وزیر خارجہ اور فل ٹائم ہی سیکورٹی ایڈوائزر ہونا چاہئیں کیونکہ اس طریقے سے بہتر کام نہیں ہو رہا۔میزبان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے وزیر اعظم نے  آرمی چیف کا موقف تسلیم کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ کو مشیر قومی سلامتی اور سرتاج عزیز کو وزیز خارجہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میزبان نے ناصر جنجوعہ کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے بلوچستان میں بہت کام کیا ہے وہ ناراض بلوچوں کو ٹیبل پر لیکر آئے ہیں اور فوج میں انکی بہت عزت ہے۔

مزید :

قومی -Headlines -