ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی البیراک کے اشتراک سے مال روڈ پر صفائی آگاہی مہم

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی البیراک کے اشتراک سے مال روڈ پر صفائی آگاہی مہم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) اور ترک کمپنی البیراک کے اشتراک سے چیئرنگ کراس مال روڈ پر صفائی و ڈینگی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کوسالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم، صفائی کی اہمیت ،گلی محلوں میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے میں شہریوں کے تعاون و کردار اور ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر شعور بیدار کیا گیا۔مہم ایل ڈبلیوایم سی و البیراک کی ؂جانب سے کیمپوں کے قیام، صفائی سے متعلق شکایات کے اندراج و فوری حل، پبلک بریفنگ، پمفلٹس کی تقسیم اور صفائی آپریشن پر مشتمل تھی۔ اس موقع پر سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی جس میں ڈپٹی منیجر شفقت رسول، اسسٹنٹ منیجرز محمد عمیر خان، رحمان راشد، انعم شاہد ، سوشل موبلائزروں پر مشتمل ٹیم اور ورکرز نے بھرپورحصہ لیا۔ البیراک کی طرف سے منیجر کمیونیکیشن نعیمہ سعید ، سعدیہ رفیق ،محمد شایان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حصہ لیا۔مہم کے شرکاء نے شہریوں سے کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے ہمیشہ کوڑے دان استعمال کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر جمیل خاور کا کہنا تھا کہ ہر طرف ہم عمومی صفائی ستھرائی برقرار رکھ کر بیماریوں سے بچ سکتے ہیں دوسری طرف ہمیں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس سے حفاظت یقینی بنانی چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -