یونین کونسل161میں صافپانی فراہم کیا جائے،مقصود گجر

یونین کونسل161میں صافپانی فراہم کیا جائے،مقصود گجر

  

ًٰلاہور(جنرل رپورٹر) یونین کونسل 161میں مسلم لیگ کے امیدوار برائے چیئرمین مقصود گجر نے کہا ہے کہ یونین کونسل 161میں پینے کے پانی کی فراہمی کی صورتحال انتہائی خراب ہے کئی ہفتوں سے پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں اگر کسی روز پانی آتا بھی ہے تو انتہائی گندہ جس کے پینے سے اہل علاقہ ہیپاٹائٹس و دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل161میں کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں (ن )لیگ کے ایم این اے اور ایم پی اے نے ووٹ لینے کے بعد علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے کوئی توجہ نہ دی۔

جس کے باعث یونین کونسل 161مسائلستان بن چکی ہے۔ مقصود گجر نے کہا کہ حلقہ کی عوام مسلم لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں تاکہ ہم ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے عوامی خدمت میں سرخرو ہوسکیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -