یونین کونسل264کو مثالی حلقہ بنا دوں گا،شہزاد نذیر

یونین کونسل264کو مثالی حلقہ بنا دوں گا،شہزاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی یونین کونسل 264کو ایک مثالی حلقہ بنانے کی کوشش کروں گا یونین کونسل 264سلطانکے سے مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار چوہدری شہزاد نذیر نے اپنی پوری یوسی کے گاؤں گاؤں میں جاکر ساتھیوں کو ساتھ لیکر کارنر منٹنگ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے یہ بتانا ضروری ہے کہ اسی یونین کونسل میں صرف ون ٹوون مقابلہ ہو رہا ہے تحریک انصاف کی طرف سے چیئرمین حاجی رانا فریاد علی خاں اور مسلم لیگ (ن)کی طرف سے نامزد چیئرمین چوہدری شہزاد نذیر میں کانٹے دار مقابلہ ہو رہا ہے ان کے درمیان کوئی آزاد امیدوار اور نہ کسی سیاسی پارٹی کا امیدوار ہے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار نے مانگا منڈی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین سے اپنے مرکزی دفتر سلطانکے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں فتح (ن)لیگ کی ہو گی پہلے بھی اسی یونین کونسل میں نائب ناظم منتخب ہوکر اپنے حلقہ کی عوام کی دن رات خدمت کرتا رہا ہوں اس کے علاوہ میرے والد چوہدری نذیر احمد بھی اسی حلقہ سے ضلع کونسل لاہور کے ممبر رہے چکے ہیں اس لیے میرے حلقہ کی عوام دن رات ایک کرکے خود انتخابی مہم چلا کر ووٹ مانگ رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 31اکتوبر کو حلقہ کی عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔