یونین کونسل 164میں حقیقی تبدیلی لا کر دکھائیں گے ،ملک عمران مرزا رمضان

یونین کونسل 164میں حقیقی تبدیلی لا کر دکھائیں گے ،ملک عمران مرزا رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( شہزاد ملک تصاویر زیشان منیر )یونین کونسل 164میں تحریک انصاف کے چیئرمین کے امیدوار ملک عمران خاں اور وائس چیرمین مرزا رمضان بیگ نے ’’ روز نامہ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عوام کی طاقت سے کامیاب ہونے کے بعد عمران خان کے مشن پر چلتے ہوئے اس یونین کونسل میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لائیں گے باتوں اور کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی کام کریں گے وقت بتائے گا کہ نظام کی تبدیلی کی بنیاد پی ٹی آئی ہی رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انتخابی مہم کے دوران اس یونین کونسل کے رہائشی ووٹرز کا اچھا رسپانس مل رہا ہے کیونکہ اس یونین کونسل میں جو ایم این اے اور ایم پی اے ہیں ان کا تعلق حکمران جماعت سے ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے رہائشیوں کی قسمت نہیں بدلی اور رہائشی ابھی بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں پینے کا صاف پانی لوگوں کو میسر ہی نہیں ہے جبکہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس کا پریشر کم ہو جائے گا اور لوگوں کو اپنے گھروں کا چولہا جلانے کے لئے دوسرے ذرائع سلنڈر اور لکڑیوں سے سردیوں میں گزارہ کرنا پڑتا ہے اس لئے ہم کامیاب ہونے کے بعد اس طرح کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں گے اور عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ اگر ہمیں منتخب کیا گیا تو ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ علاوہ ازیں اسی یونین کونسل سے کونسلرز کے امیدوار مرزا یوسف بیگ ‘ ملک دلیر عرف بلا اور صغیر عرف سوہنانے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اور ہمارے آباؤ اجداد کا تعلق اسی یونین کو نسل سے ہے چونکہ یہاں پر حکمران جماعت نے ووٹ لینے کے بعد یہاں کے بنیادی مسائل پینے کا صاف پانی عوام کو فراہم نہیں کیا بوسیدہ پائپ لائن کو تبدیل نہیں کیا سیوریج بھی اس یونین کونسل کی ہر گلی اور محلے میں ہر وقت بند ہی نظر آتے ہیں جبکہ ا س یونین کونسل کے دیرینہ مسائل سوئی گیس کے پریشر کی کمی اور پینے کے صاف پانی جیسے اہم بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے گر یہاں کے لوگوں نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ہمیں منتخب کیا تو ہم مایوس نہیں کریں گے ۔ دریں اثناء یونین کونسل کے سپورٹرز مرزا اصغر بیگ‘ زیشان‘ میاں فرحان‘ غفار ہیرو‘ مرزا حسیب بیگ‘ مرزا اسد شفیق بیگ‘ ضمیرالحسن‘ اظہر ‘ عثمان ‘ علی امتیاز بیگ اور مرزا صائم بیگ نے پی ٹی آئی کے پینل کی حمائت کا اعلان کیا ہے اور یونین کونسل کے دیگر رہائیشوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں۔