سردار ایاز صادق کی کامیابی حق و سچ کی فتح ہے،سکندر اعوان

سردار ایاز صادق کی کامیابی حق و سچ کی فتح ہے،سکندر اعوان

لاہور(جنر ل رپورٹر) ضمنی انتخاب حلقہ این اے 122 عمران خان کے الزمات اور میاں برادران کی صداقت کے درمیان تھاجس میں تحریک انصاف جھوٹی ثابت ہوئی اب ایک بار پھر عمران خان یملہ جٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں سردار ایاز صادق کی کامیابی حق و سچ کی فتح ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یونین کونسل ڈوگرائے کلاں 182 کے نامز امیدوار چیرمین ملک سکندر اعوان اور وائس چیرمین رانا اعجاز ڈوگراء نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی ہمارے مدمقابل امیدواران کے کردار سے عوام بخوبی واقف ہیں ہمارے خاندان نے ہمیشہ مثبت سیاست کی اور علاقہ کی فلاح و بہود اور ترقیاتی کاموں کیلئے بے شمار خدمات ہیں عوام 31 اکتوبر کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر منافقت اور رسہ گیری کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کیلئے نشان عبرت بنا دیں گے اس موقع پر بھمہ گاؤں کی تمام بردریوں کے سربراہان نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1