مسلم لیگ(ن)ورکرز کو ساتھ لے کرچلتی ہے،ماجد ظہور
لاہور (پ ر) یوسی 68 کی ایک کارنر میٹنگ میں ممبر پنجاب اسمبلی ماجد ظہور اور چیئرمین شہباز حیدر نے علاقے میں جنرل کونسلر حاجی ارشد کو متعارف کروانے کے لئے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ اپنے ورکرز کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے اس موقع پر جنرل کونسلر کے امیدوار حاجی ارشد نے علاقے کے تمام مسائل حل کروانے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔