حکمران عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر اثاثے بنا رہے ہیں،سعدیہ سہیل رانا

حکمران عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر اثاثے بنا رہے ہیں،سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکمران عوامکا پیسہ لوٹ کر باہر اثاثے بنا رہے ہیں اور آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ہر پاکستانی کو ایک لاکھ 10 ہزار روپے کا مقروض کر دیا ہے، حکمران قوم کو بتائیں یہ قرضے کہاں جا رہے ہیں۔

۔۔ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہیحکمرانوں نے قوم کو بھوکا مار کر اور آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر تک پہنچانے کا جو کارنامہ سر انجام دیا ہے پوری قوم اس سے بخوبی آگاہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معاشی پالیسیوں کا ڈھنڈوراپیٹ رہی ہے اگر معاشی پالیسیوں سے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھتے تو بجٹ خسارے میں نہ ہوتا اور عوام کی حالت دگر گوں نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے کے پاس کوئی ویژن نہیں صرف مصنوعی طریقوں سے اپنے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -