ایاز صادق کی فتح سے ثابت ہو گیا عوام نے دھاندلی کی سیاست مسترد کر دی،خالد آفتاب

ایاز صادق کی فتح سے ثابت ہو گیا عوام نے دھاندلی کی سیاست مسترد کر دی،خالد ...
ایاز صادق کی فتح سے ثابت ہو گیا عوام نے دھاندلی کی سیاست مسترد کر دی،خالد آفتاب

  

لاہور( پ ر) مسلم (ن) یونین کونسل نمبر 78 کے سینئرورکرشیخ خالد آفتاب نائب صدرنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حلقہ این اے122 ضمنی الیکشن میں ایاز صادق کی فتح سے ثابت ہوگیا کہ عوام نے دھاندلی کی سیاست کو مسترد کردیاہے اور عوام نے وزیراعظم نواز شریف اور شہبازشریف کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہارکیاہے انہوں نے کہا کہ این اے 122 کے الیکشن میں لاہور کے باشعور عوام کونوٹوں سے خریدنے کی کوشش کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرناپڑاکیونکہ عبدالعلیم نے نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول دیتے تھے ۔ اب مسلم لیگ کو چاہئے کہ وہ اپنے ناراض ورکروں کو اکٹھا کرکے ان کے مطالبات کوپوراکریں کیونکہ یونین کونسل نمبر78 میں مسلم لیگ (ن) کی غیرمنصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم کی وجہ سے حلقوں میں ان کے سینر ورکر پارٹی کی قیادت اور ایم پی اے سے نہایت نالاں نظرآرہے ہیں حلقہ کے ایم پی اے نے مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکنوں کو نظراندازکرکے مفاد پرست ٹولے کو ٹکٹ جاری کیا جس پر مسلم لیگ (ن) کے ورکروں نے شیخ خالد آفتاب (نائب صدرمسلم لیگ ن لاہور) اور وائس چئیرمین عدنان چوہدری نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کوکھڑاکیا جن کا انتخابی نشا ن بالٹی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -