امن کے لئے شر پسند عناصر کا محاسبہ کرنا ہو گا،لیاقت صدیقی

امن کے لئے شر پسند عناصر کا محاسبہ کرنا ہو گا،لیاقت صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدرپروفیسر لیاقت علی صدیقی اورمرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید شہبازاحمدسیفی نے کہاہے کہ وطن عزیز میں امن کے قیام اوردہشتگردی کے خاتمے کے لئے شرپسندعناصرکامحاسبہ کرناہوگا۔حسینی سیرت کو اپنا کرہی اسلام ، پاکستان اور امن دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایاجا سکتاہے۔معاشرے میں نفرتوں کابیج بونے والے اسلام اورانسانیت کے خیر خواہ نہیں،یزیدی قوتیں مسلم دنیامیں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں۔امت مسلمہ کویہود وہنودکی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے عالمی سطح پر’’ مسلم یکجہتی ‘‘ کاعملی مظاہرہ کرناہوگاان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نعیمین سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔


علامہ لیاقت علی صدیقی نے مزید کہاکہ سید ناامام حسینؓ کی تعلیمات کواپناکر ہی ملک میں جاری خلفشار کاخاتمہ ممکن بنایاجاسکتاہے۔ اہل بیت ا طہا ر کاپیغام امن اورانسانیت سے محبت کاپیغام ہے۔مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید شہباز احمدسیفی نے کہاکہ محرم الحرام میں منافرت پھیلانے والے اورامن کاوشوں کو سبوتاژکرنے والے عناصرپرکڑی نظر رکھی جائے۔کالعدم تنظیموں کاگھیراتنگ کرنے پرقانو ن نافذ کرنے والے اداروں اورپاک فوج کوپوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔