تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے بورڈ آفٹرسٹیز کا اجلاس

تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے بورڈ آفٹرسٹیز کا اجلاس

  

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا ایک اجلاس ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان لاہور میں ٹرسٹ کے چےئرمین کرنل(ر)ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی صدارت میں ہواجس میں چیف جسٹس ریٹائرڈ میاں محبوب احمد‘ میاں فاروق الطاف‘ افتخار علی ملک اور شاہد رشید نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹرسٹ کے سابق چےئرمین ڈاکٹر جاوید اقبال کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا گیا اور اُن کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شرکاء اجلاس نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے ان کی سولہ سالہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وسائل کی کمیابی کے وجود اس وقت تحریک پاکستان کے 23 کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی جارہی ہے اجلاس نے یہ امداد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے تحریک پاکستان کے کارکنوں کو پلاٹ دینے کے فیصلے کو سراہا اور اُن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں تحریک پاکستان کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینے پر 53کارکنوں کو گولڈ میڈل دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ اِن کارکنوں میں موجودہ پاکستان کے علاوہ مشرقی پاکستان اور اقلیتی صوبوں سے تعلق رکھنے والے کارکن بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عطائے گولڈ میڈل کی 25ویں سالانہ تقریب محرم الحرام کے بعد منعقد کی جائے گی جس میں استحقاق رکھنے والے کارکنوں کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کے لیٹرز بھی دیے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -