جنرل کونسلر کے امیدوار وحید سلمان بھٹی ،سرفراز خان کے حق میں دستبردار

جنرل کونسلر کے امیدوار وحید سلمان بھٹی ،سرفراز خان کے حق میں دستبردار

  

لاہور( جنر ل رپورٹر) ٹاؤن شپ یو سی 232 وارڈ نمبر 3 سے مسلم لیگ( ن) کے حمایت یافتہ جنرل کونسلر کے امید وار سا بق جنرل کونسلر سماجی و تاجر رہنما محمد سرفراز خان کے حق میں پیپلز پارٹی کے امید وار برائے جنرل کونسلر وحید سلیمان بھٹی دستبردار ہوگئے اور محمد سرفراز خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دو امید وار مسلم لیگ ن کے خواجہ سلیم عطاری اور حافظ محمد سعید الرحمن محمد سرفراز خان کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں۔ دستبردار ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔محمد سرفراز خان کی کامیابی اب انشااللہ اب یقینی ہو گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -