تحریک انصافبلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی،انجینئر یاسر

تحریک انصافبلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی،انجینئر یاسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ عوام آپس میں اقتدار کے مزے لینے والی پارٹیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔


بلدیاتی انتخابات میں عوام کا فیصلہ ن لیگ کی نااہل اور ناکام حکومت کیلئے عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز UC-1 کے عہدیداران ملک امتیاز احمد، چوہدر ابراہیم نمبردار، ملک ذکاء اللہ، فہد گورائیہ ایڈووکیٹ، قاسم گجر، چوہدری اشرف، ماسٹر ناصر، ملک ناصر علی، بابو عاطف اسلم، بابو غلام مصطفی، چوہدری یعقوب نمبردار، اعجاز احمد اور زاہد حسین کے ہمراہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن ) بتدریج زوال پذیر ہے عام انتخابات تک مسلم لیگ( ن )رائیونڈ کے محل تک محدود ہو کر رہ جائے گی۔