امن کیلئے حضرت عمر فاروقؓکا طرز حکمرانی اپنانا ہو گا،پیر اعجاز ہاشمی

امن کیلئے حضرت عمر فاروقؓکا طرز حکمرانی اپنانا ہو گا،پیر اعجاز ہاشمی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ عالمی برادری خلیفہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہہ کا طرز حکمرانی اپنا لے تو امن قائم ہوسکتا ہے۔فاروق اعظم کانفرنس سے خطاب میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ خلافت راشدہ کا دور بہترین ادوار میں سے تھا جب ہر شہری کو اس کے حقوق ملتے تھے اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہہ رعایا کا اتنا خیال رکھتے تھے کہ خوف خدا سے کہتے تھے کہ ان کی حکومت میں دجلہ کے کنارے اگرکو ئی کتا بھی مرگیا تو انہیں خدا کے حضور جوابدہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے دعویداروں کو عمرفاروق رضی اللہ تعالٰی عنہہ کے طرز حکومت کو ما ڈل بنانا چاہیے کیونکہ سرمایہ دارانہ نظام اور مغربی جمہوریت نے انسانوں کو مادہ پرستی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ان کا کہنا تھا کہ حضر ت عمر فاروق اور اہل بیت عظام کے درمیان محبت بھی مسلمانوں کے لئے نمونہ عمل ہے کہ باہمی اتحاد و محبت سے پرامن زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذہبی مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی کی بنیاد جے یو پی کے اکابرین اہل سنت رکھ گئے ہیں ہم اس پر کاربند رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں کہ ملک میں بھائی چارے کی فضا قائم رہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -